پاکستان کا جوابی وار،مسلح افواج دشمن پر کاری ضرب لگاتے ہوئے

پاکستان کا جوابی وار،مسلح افواج دشمن پر کاری ضرب لگاتے ہوئے
کیپشن: پاکستان کا جوابی وار،مسلح افواج دشمن پر کاری ضرب لگاتے ہوئے

ویب ڈیسک: پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت ایک اور بھرپور جوابی کارروائی کی ہے، جس میں دشمن کو کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی جذبہ حب الوطنی اور شہادت کے عزم کو ثابت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے "نعرہ تکبیر، اللہ اکبر" کے بلند نعروں سے اپنے حوصلے کی ایک اور مثال قائم کی، جو کہ ان کی ایمان، عزم اور حب الوطنی کی گواہی دیتی ہے۔

پاک فوج نے سرزمین پاکستان کے ہر چپے کا دفاع کیا، اور اس نے دشمن کو ایک قرارا اور جرات مندانہ جواب دیا۔ یہ جوابی کارروائی پاکستانی دفاعی حکمتِ عملی اور ہمہ وقت تیاری کا مظہر ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج سر زمین پاک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہے،پاک فوج دفاع وطن کیلئے خون کے آخری قطرے تک آہنی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔