آپریشن بنیان مرصوص کی گونج،بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو تباہ!

آپریشن بنیان مرصوص کی گونج،بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو تباہ!
کیپشن: آپریشن بنیان مرصوص کی گونج،بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو تباہ!

ویب ڈیسک:پاکستان کے دفاعی آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت دشمن کو ایک اور زبردست دھچکا دیتے ہوئے، بھارتی اڑی فیلڈ کا مرکزی سپلائی ڈپو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کامیاب کارروائی انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور درست نشانے پر مبنی تھی، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی لاجسٹک سپورٹ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔