چین کا پاکستان اور بھارت کو حالیہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کا مشورہ

چین کا پاکستان اور بھارت کو حالیہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کا مشورہ
کیپشن: چین کا پاکستان اور بھارت کو حالیہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کا مشورہ

ویب ڈیسک: چین نے ہفتے کے روز بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ کشیدگی میں مزید اضافہ کرنے سے گریز کریں اور امن و استحکام کو ترجیح دیں۔

بیجنگ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم بھارت اور پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کو اولین ترجیح دیں، تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں، سیاسی مذاکرات کی راہ پر واپس آئیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔"

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، خطے میں قیام امن کے لیے تمام فریقین کو باہمی بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے، تاکہ جنوبی ایشیا میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔