پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں
کیپشن: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں

ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں۔ پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی  رِنگ کنٹوئر پوسٹ  تباہ کر دی۔ پاک فوج نے دشمن کی  پوکران  مارٹر بگھسر  پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔ 

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل  بھی پاک فوج کی جانب سے  دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی  فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑ رہا ہے۔