ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے
کیپشن: ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے

ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی فوج نے عسکری محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی بوکھلاہٹ چھپانے کیلئے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اور افواج کا یہ دعویٰ کہ ان کی کارروائیاں صرف دہشتگردوں کے خلاف ہیں، جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔ اصل نشانہ شہری آبادی ہے، بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق "بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس سے کئی مکانات تباہ اور متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔"پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دشمن کی چیک پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے والے بھارتی اقدامات کی آزادانہ تحقیقات کریں اور بھارت کو باز رکھا جائے۔