گوجرانوالہ کے تمام مسالک اور کرسچن کمیونٹی متحد،پاک فوج سے اظہار یکجہتی سیمینار

 گوجرانوالہ کے تمام مسالک اور کرسچن کمیونٹی متحد،پاک فوج سے اظہار یکجہتی سیمینار
کیپشن: گوجرانوالہ کے تمام مسالک اور کرسچن کمیونٹی متحد،پاک فوج سے اظہار یکجہتی سیمینار

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت پر گوجرانوالہ کے تمام مسالک اور کرسچن کمیونٹی متحد،پاک فوج سے اظہار یکجہتی سیمینار کا انعقاد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف گوجرانوالہ کے تمام مسالک اور کرسچن کمیونٹی متحد ہوگئی۔ گوجرانوالہ میں تمام مسالک، کرسچن کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘‘ کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں تمام مکتبہ فکر، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور اقلیتی نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء کی جانب سے بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کو دہرایا۔

شرکاءکا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ ’’ہم اگلے مورچوں پرافواج پاکستان کے ساتھ مل کر اس ارض پاک کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں ‘‘۔بھارت جیسے بزدل اور مکار دشمن نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا۔بہادر پاکستانی مسلح افواج کی دلیری کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ہم خود کو اور اپنی اولادیں تک اس ارض پاک کی حفاظت کے لیے قربان کر دیں گے ۔ہم ہر پل ہر لمحہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔کفر میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کا مقابلہ کرسکے۔وقت نے ہمیشہ ثابت کیا کہ بھارت دعوؤں میں جھوٹا ہےجبکہ  اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پر  سرخرو کیا۔

رہنما کرسچن کمیونٹی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو کبھی قبول نہیں کیا اور ہمیشہ اسے تباہ کرنے کی کھوج میں رہا۔پاکستان کی حفاظت اس وقت پاک آرمی کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے دشمن بھارت کیخلاف  ہمیشہ افواج پاکستان کا ساتھ دیا ۔