پاکستان کابھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی توپوں کو خاموش کردیا گیا

پاکستان کابھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی توپوں کو خاموش کردیا گیا
کیپشن: پاکستان کابھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی توپوں کو خاموش کردیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت ایک اور کامیاب جوابی کارروائی کی ہے، جس میں بھارتی دفاعی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں بھارتی فورسز کی متعدد اہم پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر ملبے میں تبدیل کر دیا۔

پاکستانی افواج نے بھارتی توپوں کی فائرنگ کو مکمل طور پر خاموش کرا دیا ہے اور دشمن کی فوجی لائنز کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔ ان کارروائیوں میں پاکستانی توپوں کا استعمال کیا گیا، جو کہ انتہائی مؤثر ثابت ہوئیں اور دشمن کو چند گھنٹوں میں مفلوج کر دیا۔ بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔