پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہوگیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہوگیا، اسحاق ڈار کی تصدیق
کیپشن: پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہوگیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

ویب ڈیسک: پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ  اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر  خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی حوالے سے بات کی تھی۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔