پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارتی عوام نےگودی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لےلیا

پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارتی عوام نےگودی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لےلیا
کیپشن: پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارتی عوام نےگودی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لےلیا

ویب ڈیسک:"آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار)" کے تحت پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر مؤثر جواب دینا جاری رکھا ہوا ہے۔ جہاں ایک جانب میدانِ جنگ میں افواجِ پاکستان دشمن کو پسپا کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب بھارتی عوام نے اپنے ہی میڈیا اور فوج کے جھوٹے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی عوام نے بھارتی فوج کے جھوٹ کے پلندے کو مسترد کر دیا، بھارتی فوج کے مطابق وہ پاکستان پر کاری ضرب لگا رہے ہیں،دراصل بھارتی فوج خود پاک فوج کے ہاتھوں ذلیل ہو رہی ہے۔

بھارتی عوام پاکستانی میڈیا کی سچائی کے معترف ، پاکستان پر قہر مچانے کی بھارتی میڈیا کی خبریں جھوٹی ثابت ہوگئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔