انڈین پریمیئر لیگ (IPL) معطل کردی گئی

انڈین پریمیئر لیگ (IPL) معطل کردی گئی
کیپشن: پاک بھارت کشیدگی: آئی پی ایل معطل کردی گئی

ویب ڈیسک:پاکستان کے جوابی حملوں کا خوف،،، بزدل مودی سرکار نے انڈین پریمیئر لیگ معطل کردی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کو معطل کردیا گیا ہے۔ بھارتی بورڈجلد لیگ کی معطلی کا اعلان کرے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کےباعث آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔  

گزشتہ روز بھی آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ روک دیا گیا تھا اور سٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع کر دی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حملے کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے۔