جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت  کو  83 بلین ڈالرز کا نقصان

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت  کو  83 بلین ڈالرز کا نقصان
کیپشن: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت  کو  83 بلین ڈالرز کا نقصان

ویب ڈیسک: آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار)اپڈیٹ،،،پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکالگا ہے۔ 

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت  کو  83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضا قائم ہے۔

اویناش گورکشکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کمی ہوئی اور اس ہفتے مجموعی طور پر تقریباً 1.3 فیصد کی تنزلی آئی۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکار رہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھی بھارتی اسٹاک مارکیٹ  پر تحفظات کا اظہارکردیا۔