پاکستان کا سائبر وار،بھارتی سرکاری ویب سائٹس ہیک،حساس ڈیٹا لیک

 پاکستان کا سائبر وار،بھارتی سرکاری ویب سائٹس ہیک،حساس ڈیٹا لیک
کیپشن:  پاکستان کا سائبر وار،بھارتی سرکاری ویب سائٹس ہیک،حساس ڈیٹا لیک

ویب  ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار)" کے تحت پاکستان کا بھرپور جوابی وار جاری ہے۔ ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آگیا،پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیک کی جانے والی ویب سائٹس میں بھارتی "آسام رائفلز"، "ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی" کا پورٹل، اور "انڈین ڈیفنس پروڈکشن" جیسے حساس ادارے شامل ہیں۔ انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا۔ہیکرز نے ان ویب سائٹس پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت اور پیغامات اپلوڈ کیے، جن میں لکھا گیا:"بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ لکھاجاچکا ہے"۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت کے بلند و بانگ دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے۔یہ پیشرفت نہ صرف بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے بلکہ پاکستان کی جدید سائبر صلاحیتوں کا ثبوت بھی ہے۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔