بھارت کا بزدلانہ حملہ، مریم نواز کا پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان

بھارت کا بزدلانہ حملہ، مریم نواز کا پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان

(ویب ڈیسک ) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعلی مریم نواز نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کرادیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت۔وزیر اعلی مریم نواز نے اعلان کیا کہ  پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے،پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا۔

وزیر اعلی نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ۔پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ  کردیے گئے۔  پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ، تمام سٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دے دیا گیا۔

پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔