ملک بھر میں ہنگامی صحت کی صورتحال،سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ملک بھر میں ہنگامی صحت کی صورتحال،سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کیپشن: ملک بھر میں ہنگامی صحت کی صورتحال،سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہنگامی صحت کی صورتحال، وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے وفاق کے تمام   سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیدیا جبکہ تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے موجودہ صورتحال میں میری ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے،تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی،تمام طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے جنیوا اور قطر کے طے شدہ سرکاری دورے منسوخ کر دیے۔

مصطفی کمال  نے کہا کہ وفاقی ادارہ صحت میں 24/7 ایمرجنسی کوئیک ریسپانس سینٹر قائم کر دیا ہے،ایمرجنسی سینٹر جنگی حالات سے متعلق فوری ردعمل کے لیے فعال کر دیا گیا،تمام صوبائی و ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز سے براہِ راست رابطے کا نظام قائم کر دیا ہے،صوبائی صحت سیکرٹریز کو وزارتِ صحت سے مستقل رابطے میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے،تمام صوبوں کو ایمرجنسی پلان اپ ڈیٹ کرنے کا پابند بنا دیا گیا۔