بھارت کابزدلانہ حملہ،لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ  کو ایک اور منہ توڑ جواب

بھارت کابزدلانہ حملہ،لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ  کو ایک اور منہ توڑ جواب
کیپشن: بھارت کابزدلانہ حملہ،لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ  کو ایک اور منہ توڑ جواب

ویب ڈیسک: بھارت کا بزدلانہ حملہ، مندل سیکٹر میں پاک فوج نے  بھارت کو ایک اور مؤثر اور منہ توڑ جواب دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔مندل سکیٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا،بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھواں کی لپیٹ میں آگئی،پاکستان  کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے  بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔