پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت: دنیا کی تسلیم شدہ قوت

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت: دنیا کی تسلیم شدہ قوت
کیپشن: پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت: دنیا کی تسلیم شدہ قوت

ویب ڈیسک: دنیا بھر کی افواج میں پاک فوج کو ایک منفرد مقام حاصل ہے، جس کی بنیادی وجہ اس کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط، جدید حربی حکمت عملی اور دنیا بھر میں قیامِ امن کے مشنز میں شاندار کردار ہے۔ حالیہ کشیدہ صورتحال میں ایک بار پھر پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف دفاعِ وطن کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ جارح دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور اہلیت بھی رکھتی ہیں۔

اعلیٰ تربیت یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس

پاک فوج دنیا کی ان چند افواج میں شامل ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور اسمارٹ وارفیئر سسٹمز سے لیس ہیں۔ چاہے زمین ہو، فضا یا سمندر — پاک فوج نے ہر محاذ پر اپنی برتری ثابت کی ہے۔
حالیہ فضائی محاذ پر دشمن کے پانچ جدید جنگی طیارے گرانا اس پیشہ ورانہ مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

عالمی سطح پر تسلیم شدہ

اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاک فوج کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جن کی فوجی دستے کئی دہائیوں سے یو این مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، چاہے وہ کانگو ہو، ہیٹی، صومالیہ یا دارفور — پاکستانی سپاہی ہمیشہ امن و استحکام کے علمبردار بن کر سامنے آئے ہیں۔

بھارتی اعترافِ شکست

دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران نہ صرف دشمن کی خاموشی اس کی شکست کا اعلان تھی بلکہ خود بھارتی سابق فوجی افسران بھی پاکستانی فوج کی قوت کے معترف نظر آئے۔ بھارتی ایئر مارشل سنجیو کپور نے قومی ٹی وی پر کہا کہ "پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے، اور ہمیں اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔" یہ بیان پاک فوج کی قابلیت اور خوفناک جنگی مہارت کا ناقابلِ تردید اعتراف ہے۔

عوام کا اعتماد، فوج کا سرمایہ

پاکستانی قوم اپنی فوج کو صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک محافظ کے طور پر دیکھتی ہے۔ ہر بار جب وطن عزیز پر کوئی خطرہ آیا، فوج نے سب سے آگے بڑھ کر دفاع کیا ۔ چاہے دہشت گردی ہو، زلزلہ یا سیلاب۔ فوج کا یہی کردار عوام کے دلوں میں اس کی عظمت کو مزید بلند کرتا ہے۔

حالیہ واقعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاک فوج محض دفاعی ادارہ نہیں بلکہ ایک پیشہ ور، باصلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس عسکری قوت ہے جو نہ صرف وطن کا دفاع کر سکتی ہے بلکہ دشمن کو ایسا جواب دے سکتی ہے جسے وہ کبھی فراموش نہ کرے۔