پاک فوج  نے کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ  تباہ  کردی

پاک فوج  نے کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ  تباہ  کردی

(ویب ڈیسک )  بھارت  کے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج کی بھارتی فوج کی پوسٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت  کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں ، کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ  تباہ کردی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گول ٹیکری پوسٹ تباہ کردی،فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں،  بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہیں۔