آرمی چیف  کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، بھارتی جارحیت  ناکام بنانے پر  شاہینوں کو خراج تحسین 

آرمی چیف  کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، بھارتی جارحیت  ناکام بنانے پر  شاہینوں کو خراج تحسین 

(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا ۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچے، چیف آف ائیر اسٹاف  ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

آرمی چیف نے  چیف آف ائیر اسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی  ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔   آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا ۔

ملاقات کے دوران  اس عزم کو دہرایا گیا کے کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔