مکار دشمن نے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ، بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، وزیر اعظم

مکار دشمن نے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ، بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، وزیر اعظم

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے موجودہ صورتحال پر بیان جاری کردیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے.پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں.دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.