بھارت کا بزدلانہ حملہ،شہریوں کا شدید ردعمل،پاک فوج سے اظہاریکجہتی

بھارت کا بزدلانہ حملہ،شہریوں کا شدید ردعمل،پاک فوج سے اظہاریکجہتی
کیپشن: بھارت کا بزدلانہ حملہ،شہریوں کا شدید ردعمل،پاک فوج سے اظہاریکجہتی

ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے پرشہریوں نےشدید رد عمل دیتے ہوئے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

گزشتہ رات سے   پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہاہے۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے پاک فوج کے حق میں زبردست پیغامات دیے۔

شہری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فوج بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہے۔ پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔کیا مودی سرکار 1965 کی جنگ بھول گئی ہے؟

لاہور سے شہریوں کا کہنا تھا کہ"بھارت بھول چکا ہے کہ 1965 میں اسے کس طرح منہ کی کھانی پڑی تھی؟"بھارت نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کیے ہیں۔مسلمان بھارت کی طرح ڈرپوک نہیں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ پہل بھارت نے کی، مگر اختتام پاکستان کرے گا۔رات کی تاریکی میں حملہ بزدل قوم کرتی ہے، بھارت نے ثابت کر دیا کہ وہ بزدل دشمن ہے۔