پاک فوج کی دندان شکن کارروائی، بھارت کو ایک ہی رات میں اربوں کا نقصان

پاک فوج کی دندان شکن کارروائی، بھارت کو ایک ہی رات میں اربوں کا نقصان
کیپشن: پاک فوج کی دندان شکن کارروائی، بھارت کو ایک ہی رات میں اربوں کا نقصان

ویب ڈیسک: بھارت نے رات کو بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت پر میزائلوں سے حملہ کردیا۔ جس کا پاک فوج نے فوری اور غیرمتوقع جواب دیکر نہ صرف بھارتی افواج کو سرپرائز دیا بلکہ ان کے جدید لڑاکا طیارے بھی مارگرائے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے اب تک 3 جدید لڑاکا طیارے، 1 مگ 29 اور ایک ایس یو 30 طیارہ پاکستانی شاہین گرا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ سیکٹر کے قریب ایک ڈرون بھی گرایا جاچکا ہے۔ 

تاہم ایک رات کی بزدلانہ کارروائی سے بھارت کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور تاریخی ہزیمت بھی مودی کا مقدر بن گئی ہے۔ 

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک رافیل طیارہ 288 ملین امریکی ڈالر کی قیمت رکھتا ہے۔ پاکستان کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ایک ہی رات میں تین رافیل طیارے تباہ کردیے ہیں۔ 

یاد رہے کہ بھارت نے 36 رافیل طیاروں کی ڈیل کی تھی۔ جس کا مقصد اپنی فضائیہ کو اپ گریڈ کرنا تھا۔ تاہم جدید طیارے بھی فضائیہ کی عزت بچانے میں ناکام رہے۔ 

اسی طرح روسی ساختہ ایک مگ 29 ایئرکرافٹ عالمی مارکیٹ میں 30 ملین ڈالر کی مالیت رکھتا ہے۔ جبکہ ایس یو 30 لڑاکا طیارے کی مالیت 50 ملین ڈالر تک ہے۔ 

اس طرح ایک ہی رات میں بھارت کو ایک رات میں لگ بھگ 944 ملین ڈالر کا نقصان صرف لڑاکا طیاروں کی صورت میں برداشت کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے۔