بھارت کابزدلانہ حملہ،LOCپربھارت کی متعددپوسٹیں تباہ

بھارت کابزدلانہ حملہ،LOCپربھارت کی متعددپوسٹیں تباہ
کیپشن: بھارت کابزدلانہ حملہ,LOCپربھارت کی متعددپوسٹیں تباہ

ویب ڈیسک: بھارت کا بزدلانہ حملہ، لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت  کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل  جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا،پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں،پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے،اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔