بار بار کہا ہمارے ہاتھ صاف ہیں،جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، بلاول بھٹو

بار بار کہا ہمارے ہاتھ صاف ہیں،جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے بار بار کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  یہ بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر بلا اشتعال جنگی کارروائی تھی، دو ہفتے سے پاکستان کو بھارتی حکومت کی طرف سے جنگجوانہ دھمکیاں مل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے بار بار کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، حکومت نے تمام الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، بدقسمتی سے بھارت نے پاکستان کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا،  بھارت نے تحقیقات کی بجائے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا انتخاب کیا۔

بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ  پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، وزیر اعظم اور مسلح افواج کو متعلقہ کارروائیاں کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔