ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی، گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بھی بھارتی جارحیت کی زد میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی میڈیانےہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے ہوئےصحافتی اقدار کو پامال کیا،گودی میڈیا نے ہمیشہ مودی کی نفرت انگیز سیاست اور جھوٹ کا پرچار کیا،پہلگام فالس فلیگ بے نقاب ہونے اور سوشل میڈیا پر ردعمل سے بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔
ایکس انتظامیہ کا کہناہے کہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو 8000 سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا،بھارتی حکم میں بین الاقوامی میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ کے اکاؤنٹس پر بھی پابندی شامل ہے،زیادہ تر بھارتی احکامات میں مواد کی وضاحت اورقانونی جوازفراہم نہیں کیا گیا،بھارت نے یہ نہیں بتایا ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایکس انتظامیہ کا کہناہے کہ کثیر تعداد میں اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کوبندکرنےکی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،اکاؤنٹس کی مکمل بندش آزادی اظہار رائے پرحملہ ہے، ایکس تمام قانونی راستے تلاش کررہا ہے،صارفین عدالت سے رجوع کریں۔
سیاسی ماہرین کا کہناہے کہ بھارتی حکم نامے ان اکاؤنٹس کے خلاف ہیں جو بھارتی حکومت اور فوج کے جھوٹ بےنقاب کرتے ہیں،اکاؤنٹس کی بندش سے واضح ہے کہ مودی پہلگام فالس فلیگ بے نقاب ہونے پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ایکس اکاؤنٹس کی بندش سے سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔











