پاک فوج کا شدید وار:بھارتی فوجی چوکیاں چھوڑ کر فرار

پاک فوج کا شدید وار:بھارتی فوجی چوکیاں چھوڑ کر فرار
کیپشن: پاک فوج کا شدید وار:بھارتی فوجی چوکیاں چھوڑ کر فرار

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں آج رات شاندار کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 3 جنگی طیارے مار گرائے۔ اطلاعات کے مطابق ایک طیارہ بھا ٹنڈا اور دوسرا اکھنور اور تیسراایوانتی پورا کے  جنوب مغرب میں  مار گرایا۔

تفصیلات کےمطابق پاک فضائیہ نے ایوانتی پورا کے  جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل مائل بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا۔اب تک پاک فضائیہ، بھارتی فضائیہ کے تین جنگی طیارے گرا چکی ہے۔

ہندوستانی میڈیا بھوکلاہٹ میں مسلسل پاکستانی فضائیہ کے  اور جھوٹی طیاروں کے نقصان کی من گھڑت خبریں چلا رہا ہے۔پاک فضائیہ کے کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں بھارتی فوجی شدید گولہ باری کے بعد اپنی50 سے زائد چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پاک فوج نے بھاگتے بھارتی فوجیوں پر آرٹلری کا نشانہ لگایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

اسی طرح پیر کانٹی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے چالیس سے زائد پوسٹیں خالی کر دیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی مارے گئے اور دشمن کو شدید نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور قوم کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔