پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر
کیپشن: پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فتح- 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اس زبردست کارروائی کی ایک نئی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس میں فتح-1 میزائلوں کے درست نشانے، زوردار دھماکوں اور دشمن کی تنصیبات کو جلتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔