پاکستان نے  بھارتی جنگی طیارہ رافیل گرایا، نئی فوٹیج  سامنے آگئی

پاکستان نے  بھارتی جنگی طیارہ رافیل گرایا، نئی فوٹیج  سامنے آگئی

(ویب ڈیسک )   پاکستان نے رافیل طیارہ گرایا، بھارت کے اندر ملبہ گواہی دے رہا ہے۔

نئی فوٹیج نے واضح کر دیا کہ جو بھارتی جنگی طیارہ گرایا گیا، وہ رافیل تھااس کے M88 انجن کے مخصوص نوژل اسکرو پیٹرن نے تمام شکوک ختم کر دیے ہیں۔ یہ انجن صرف رافیل طیاروں میں استعمال ہوتا ہے، نہ کہ میراج 2000 میں۔

پاکستان نے بھارتی فضائی خلاف ورزی پر بروقت اور مؤثر کارروائی کی، دشمن طیارہ حدود پار کر کے واپس جاتے ہوئے بھارت میں ہی گرا۔

فوٹیج میں رافیل کا انجن ملبے میں صاف نظر آ رہا ہے بھارت کے لیے اب انکار ممکن نہیں۔

بھارت کا مہنگا ترین اور فخر سمجھا جانے والا رافیل طیارہ پاکستانی کارروائی کا شکار ہوا۔ بھارت کا پروپیگنڈا کہ "صرف پرانا طیارہ گرایا گیا"، فوٹیج نے غلط ثابت کر دیا۔

عالمی دفاعی ماہرین بھی فوٹیج کو M88 انجن کے ساتھ میچ کر رہے ہیں یہ رافیل ہی تھا۔ پاکستان نے نہ صرف دشمن کی جارحیت کا جواب دیا بلکہ اس کے جدید ترین جنگی اثاثے کو بھی زمین بوس کیا اور دنیا نے یہ سب دیکھا۔