بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، پاکستان کاشدید احتجاج

بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، پاکستان کاشدید احتجاج
کیپشن: بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، پاکستان کاشدید احتجاج

ویب ڈیسک: بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کای گیاہے۔ بھارتی ناظم الامور کو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر بلا اشتعال ہندوستانی حملوں پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ان حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔اس طرح کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے قائم کردہ اصولوں کے منافی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے دشمنانہ رویے کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کر دیا۔

بھارتی فریق کو خبردار کیا گیا کہ اس طرح کے لاپرواہی سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔