امریکی صدر نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا

امریکی صدر نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا
کیپشن: امریکی صدر نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا

ویب ڈیسک : امریکی صدر نے بھارت کے پاکستان پر حملے کوشرمناک قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملے شرم ناک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ہونے والی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد ردعمل میں دونوں ممالک سے تحمل کا مطالبہ کیا۔

ٹیمی بروس نے دونوں ممالک سے کہا کہ مسائل کا حل ذمہ دارانہ انداز میں نکالیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار علاقائی امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر بدستور رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد دنیا بھر میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور سب سے پہلے امریکی صدر کا مذمتی بیان سامنے آیا ہے۔