بھارت کی بھول ہے کہ ہم اس کے حملوں کے جواب پر خاموش رہیں گے، بلاول بھٹو

بھارت کی بھول ہے کہ ہم اس کے حملوں کے جواب پر خاموش رہیں گے، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کی بھول ہے کہ ہم اس کے حملوں کے جواب پر خاموش رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں  اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ   بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملہ کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  بزدلوں نے رات کے اندھیروں میں معصوم بچے کو نشانہ بنایاہے۔ دو ہفتے سے پاکستان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سن رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی سطح پر شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ   پاکستان کے ائیر فورس نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا۔ بھارت وحشی اور درندہ بن چکا ہے، پاکستان کے بہادر عوام ان کی آنکھیں کھولیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ  ہم جنگ کے حامی نہیں لیکن آپ نے ہمارے بے گناہ شہریوں پر حملہ کیا ہے۔ تمام صوبے اور ہر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاکستان اتنا باصلاحیت ہے کہ ہر محاذ پر حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ   بھارت پھر حملہ کرے گا تو ہم پھر بھرپور جواب دینگے، ہم جنگ کے حامی کبھی رہے ہیں نہ رہیں گے، بھارت کی بھول ہے کہ ہم اس کے حملوں کے جواب پر خاموش رہیں گے۔