پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا
کیپشن: پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا

ویب ڈیسک: پاک فوج نے دشمن کی جانب سے ایک اور دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی فوج کا ڈرون شکرگڑھ سیکٹر میں مار گرایا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی ڈرون آج صبح کے وقت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جسے مستعد پاکستان رینجرز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے یہ دراندازی ایک منظم منصوبے کے تحت کی جا رہی تھی، تاہم پاک فوج ہر ممکن طریقے سے ملکی خودمختاری کا دفاع کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان ایئر فورس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا تھا۔ آج صبح ایک اور بھارتی ڈرون کی تباہی کے بعد کل تباہ شدہ ڈرونز کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت یا خلاف ورزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، اور ملکی فضائی و زمینی سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔