بھارت کا بزدلانہ حملہ،پاک فوج نے 4 مزید بھارتی ڈرون مار گرائے

بھارت کا بزدلانہ حملہ،پاک فوج نے 4 مزید بھارتی ڈرون مار گرائے
کیپشن: بھارت کا بزدلانہ حملہ،پاک فوج نے 4 مزید بھارتی ڈرون مار گرائے

ویب ڈیسک: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، بھارتی فوج کے مزید چار ڈرون مار گرائے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے اپنی سرحدوں کی حفاظت میں مزید کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی فوج کے چار ڈرونز کو مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی، جس پر پاکستان آرمی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پاک فوج نے پکھلیاں اور سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار ڈرونز کو نشانہ بنایا، اور انہیں مار گرا دیا۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے اپنی جدید دفاعی صلاحیتوں کے تحت دو مزید بھارتی ڈرونز کو نیچے اتار کر قبضے میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کرنے کی یہ کوشش ناکام ہوگئی۔ اس سے قبل، برنالہ، شکرگڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں۔

اب تک کل سات بھارتی ڈرونز پاکستان کے ہاتھوں مار گرائے جا چکے ہیں، جن میں ایک بڑا "ہیرون" مسلح ڈرون بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لا رہا ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہا ہے۔