حقیقت دکھانے کا فیصلہ، پاکستان نے عالمی میڈیا کے لیے دروازے کھول دیے

حقیقت دکھانے کا فیصلہ، پاکستان نے عالمی میڈیا کے لیے دروازے کھول دیے
کیپشن: حقیقت دکھانے کا فیصلہ، پاکستان نے عالمی میڈیا کے لیے دروازے کھول دیے

ویب ڈیسک: رات گئے پاکستان پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد وزارت اطلاعات کی جانب سے ملکی اور غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کو آج مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کا دورہ کروایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کو ان تمام مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، اس دورے کا مقصد انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق 30 کے لگ بھگ غیر ملکی اور 50 سے زائد ملکی میڈیا کے ارکان بھارتی حملوں سے متاثرہ جگہوں کا دورہ کریں گے۔