طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس ہو گئی

طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس ہو گئی
کیپشن: طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس ہو گئی

ویب ڈیسک: پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کی مالیاتی منڈیوں پر منفی اثرات پڑنے لگے ہیں۔ بدھ کی صبح بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدرے کمزور ہو گیا، جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ممبئی کے ایک بڑے بینک کے کرنسی ٹریڈر کے مطابق مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے اور عمومی فضا میں خوف محسوس کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو بھارتی معیشت پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریزرو بینک (RBI) کی جانب سے ممکنہ مداخلت کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ مالیاتی بحران سے بچا جا سکے۔ اے این زی بینک کے کرنسی ماہر دھیرج نم کا کہنا تھا کہ ریزرو بینک کو آج کے دن روپے کو سنبھالنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کے خلاف اقدامات کو معاشی خطرہ نہیں سمجھا لیکن اب خود ان ہی پالیسیوں کا دباؤ محسوس کرنے لگا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے اندر مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے اور لائن آف کنٹرول پر کئی اہم تنصیبات کو تباہ کر دیا۔