'بھارت نے جارحیت کر کے غلطی کی، شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے'

'بھارت نے جارحیت کر کے غلطی کی، شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے'

(ویب ڈیسک )وزیرا عظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحیت کر کے غلطی کی جس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کر کے فاش غلطی کی۔ بھارت نے جو غلطی کی اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔کل رات ہمارے شاہیوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات دنیا نے دیکھا  کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 طیارے گرا کر ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی۔ہماری شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں ۔ بھارت کو جن طیاروں پر غرور تھا وہ راکھ اور نشان عبرت بن چکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عہد کرتے ہوئے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔