شاہینوں سے دھلائی کے بعد رافیل طیاروں کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گرگئے

شاہینوں سے دھلائی کے بعد رافیل طیاروں کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گرگئے
کیپشن: شاہینوں سے دھلائی کے بعد رافیل طیاروں کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گرگئے

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کی شاہینوں کے ہاتھوں تاریخی دھلائی،،،، پاکستان کی سالمیت پر میلی آنکھ رکھنے والے رافیل طیاروں کو پاک فضائیہ نے دھول چٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ شاہینوں کے سامنے بےبس رہی۔ حملے کی کوشش میں اپنے تین جدید رافیل لڑاکا طیارے مارگرائے۔ یہی نہیں بھارتی فضائیہ نے جدید رافیل طیاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی شیئرز میں تنزلی کروادی۔ 

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے۔ رافیل طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں 1 اعشاریہ 6 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ رافیل لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔