(ویب ڈیسک ) بھارتی پنجاب میں ’سکھ پاک فوج کو خوش آمدید کہتے ہیں‘ اور ’ہندوستان مودی مردہ باد‘ کے نعرے لگ گئے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج دہشتگرد ہندوستان کی حکومت نے پاکستان پر حملہ کیا اور ایک مسجد پر بھی بمباری کی، جس میں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آج پاکستان کے ساتھ لڑنے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پنجاب میں دشمیش کالج فریدکوٹ کے نوجوانوں نے کالج میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا، نوجوانوں نے لکھا کہ سکھ پاکستان آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی پنجاب کے سکھ کھڑے ہیں، وہاں ہندوستان، مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگے ہیں۔’مودی حکومت ہمیشہ رہائشی آبادیوں پر حملہ کرتی ہے، 1984 میں سری درباد صاحب پر انڈیا نے حملہ کیا، شہید جنرل 15 والا اور ان کے ساتھیوں نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا اور نشانے پر انداگاندھی آئی تھیں‘
ان کا کہنا ہے کہ آج کا حکمران نریندر مودی کہتا ہے کہ گھر میں گھس کے ماریں گے، آج بھارت نے پاکستان میں مسجد پر حملہ کیا ہے، تو اس کے ذمہ دار نریندر مودی، امیت شاہ، راجناتھ، جے شنکر اور اجیت ڈوول ہیں، اس حملے کی اسلامک جوابدہی بنتی ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ، اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان بدلا کیسے لیتا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھ فارجسٹس گلوبل خالصتان ریفرنڈم کے لیے پرامن جہدوجہد کررہی ہے،سکھ فار جسٹس ان 5 بندوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، ہم ان کو قانون کے دائرے میں لائیں گے نہ صرف پاکستان پر حملے کے لیے بلکہ امریکا، کنیڈا، یوکے اور آسٹریلیا میں دہشتگردی کے لیے بھی ان کو قانونی دائرے میں لائیں گے، نریندر مودی کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔











