پاک فوج کی سانگھڑ پوسٹ پر جوابی کارروائی کی مزید ویڈیو فوٹیج منظر عام پر

پاک فوج کی سانگھڑ پوسٹ پر جوابی کارروائی کی مزید ویڈیو فوٹیج منظر عام پر
کیپشن: پاک فوج کی سانگھڑ پوسٹ پر جوابی کارروائی کی مزید ویڈیو فوٹیج منظر عام پر

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب۔۔ پاک فوج کی سانگھڑ پوسٹ پر جوابی کارروائی کی مزید ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ فوٹیج میں کارروائی سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جب پاکستان کی حدود میں دراندازی کی کوشش کی، تو پاک فوج نے فوری طور پر مؤثر جوابی کارروائی کی۔

سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاکستان آرمی نے دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، اور بھارتی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ پاک فوج کی یہ کارروائی بھارت کے لیے ایک دندان شکن پیغام ہے۔

اس سے قبل، پاکستانی فوج نے لیپہ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا تھا، جس پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی ہار تسلیم کی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج رات کے اندھیروں میں جارحیت کرنے کی کوشش کر رہی تھی، مگر صبح کے اجالے میں وہ منہ دکھانے کے قابل نہ رہی۔ پاک فوج کی طرف سے بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب مؤثر انداز میں دیا جا رہا ہے۔