پاک فضائیہ , پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع 

پاک فضائیہ , پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع 

(ویب ڈیسک )سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ  اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جاے گا، ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق  تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جاے گا۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں  اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ مقامات پر کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا۔