بھارت کا بزدلانہ حملہ،پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر

 بھارت کا بزدلانہ حملہ،پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر
کیپشن: بھارت کا بزدلانہ حملہ،پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد عالمی سطح پر پاکستانی جنگی طیاروں کی صلاحیتوں کو سراہا جانے لگا ہے، جبکہ بھارتی ساختہ طیاروں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے ایف 17 کی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں 18 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں نے پاکستانی جنگی طیاروں کو سراہا جبکہ چنگدو کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہوا ہے۔

دفاعی ماہرین  کا کہناہے کہ بھارت کے رافیل بنانے والے ڈساوالٹ ایوی ایشن کے شیئرز تنزلی کا شکار ہوئے جبکہ ان کا کہناہے کہ پاکستان کے استعمال کردہ JF-17 اور J-10C طیارے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں،بھارتی طیارے رافیل کی ناکام کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔