آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہیں بے بنیاد قرار

آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہیں بے بنیاد قرار
کیپشن: آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہیں بے بنیاد قرار

ویب ڈیسک: نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں پر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اے ٹی ایم بند ہے نہ ہی کوئی سائبرحملہ رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور سائبروار بارے نیشنل سرٹ،مالیاتی ادارے اوران کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں، اسی تناظر میں نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

جس میں اے ٹی ایم اورآن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں کے بارے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں سے ہوشیاررہیں، اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ بینکنگ نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

صارفین اپنے اے ٹی ایم کارڈز اوربینکنگ معلومات کسی سے شیئر نہ کریں، فراڈ سے بچیں، مشکوک لنکس پرکلک سے گریزکریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔