فرانس نے بھارت کے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی

 فرانس نے بھارت کے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
کیپشن: فرانس نے بھارت کے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد فرانس نے بھارت کے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ نے  مؤثر جواب دیدیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے  جن میں 3   جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین  رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز بھی گر گئے۔