بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا ،افواجِ پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب

بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا ،افواجِ پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب
کیپشن: بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا ،افواجِ پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب

ویب ڈیسک: بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا جب کہ بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو   پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہے۔

مصدقہ ذرائع کے  مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ ہوائی حملے سے کترا رہی ہے، بھارتی فضائیہ کی ہچکچاہٹ کے بعد 7/8 مئی کی رات سے بھارت اسرائیلی ساخت کے ہیراپ ڈرونز کو پاکستان بھیج  کر ایک اور بزدلانہ کارروائی کر رہا ہے۔

سیکورٹی ذرائع  نے کہا کہ مستعد افواج پاکستان نے اب تک  12 بھارتی ہیراپ ڈرونز مار گرائے ہیں، بھارت کی  ننگی جارحیت کا افواج پاکستان منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

بھارت اپنے مایوس عوام اور 6/7 مئی کی ہزیمت چھپانے کے لئے پاکستان کو مزید اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے، افواج پاکستان بھارت کی ہر طرح کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔