لاہور: برٹش کونسل کے تحت کیمبرج اسکول کے ہونے والے امتحانات ملتوی

لاہور: برٹش کونسل کے تحت کیمبرج اسکول کے ہونے والے امتحانات ملتوی
کیپشن: لاہور: برٹش کونسل کے تحت کیمبرج اسکول کے ہونے والے امتحانات ملتوی

ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے بعد لاہور میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر، برٹش کونسل نے متعلقہ تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج، جمعرات 8 مئی 2025 کو دوپہر کے سیشن میں ہونے والے GCE، IGCSE، IELTS  اور یونیورسٹی آف لندن کے تمام امتحانات کو لاہور کے تمام امتحانی مراکز میں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برٹش کونسل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ امیدواروں کی سلامتی اور سیکیورٹی کو ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تمام طلبہ اور والدین سے درخواست ہے کہ تازہ ترین معلومات کے لیے صرف برٹش کونسل کے آفیشل پیجز کو فالو اور چیک کرتے رہیں۔

کسی بھی سوال یا وضاحت کے لیے:

اسکول امیدوار اپنے اسکول سے رابطہ کریں۔

پرائیویٹ امیدوار برٹش کونسل کے کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔