آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر امڈ آئے

آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر امڈ آئے
کیپشن: آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر امڈ آئے

ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے دوران آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر اُمڈ آئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت  کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نےمسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا۔آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں بھارت اور مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔آزاد کشمیر کے عوام نے نعرہ لگایا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جنگ رہے گی۔ حافظ تیری نظر سری نگر ، سری نگر کے نعرے بھی لگائے گئے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔