پاک بھارت کشیدگی:بھارتی میڈیا نےمذموم مقاصد کیلئےجھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا

پاک بھارت کشیدگی:بھارتی میڈیا نےمذموم مقاصد کیلئےجھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا
کیپشن: پاک بھارت کشیدگی:بھارتی میڈیا نےمذموم مقاصد کیلئےجھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا اور اس سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔

تفصیلا ت  کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کی مسلح افواج کو پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر ناکامی کے بعد مودی حکومت کے اشارے پر بھارتی میڈیا اب اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے جھوٹا بیانیہ تشکیل دے رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را"سے منسلک اکاؤنٹس اور بعض بھارتی صحافی سوشل میڈیا پر پاکستان پر حملے سے متعلق من گھڑت اور شرمناک دعوے پھیلا رہے ہیں۔ اس جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد ایک نیا بحران پیدا کرنا اور مودی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارتی صحافیوں کاحقائق اور صحافتی اقدار کے منافی جھوٹا اور گمراہ کُن پروپیگنڈا شرمناک  ہے.

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے Iron Dome سسٹم کی ایک پرانی ویڈیو کو جموں میں مبینہ "پاکستانی میزائل حملے" سے جوڑ دیا، جو صحافتی اصولوں اور اخلاقیات کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے جواز تراش کر جنگی ماحول بنانے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی افواج کو واضح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کا یہ گمراہ کن پروپیگنڈا اس کے اندرونی خلفشار، سیاسی دباؤ اور عوامی بےچینی سے توجہ ہٹانے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے، جسے پاکستان نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔