لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

(ویب ڈیسک )لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

خیال رہے کہ آج بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 مقامات پر میزائل داغے ہیں ۔جس پرترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   بھارت کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیا گیا، پاک فضائیہ مستعد ہے بھارتی جہازوں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان وقت کا تعین کرکے بھر پور جواب دے گا۔