روس نے امریکا کو اسرائیل کو براہ راست فوجی امداد دینے یا اس بارےسوچنے سے خبردار کردیا

روس نے امریکا کو اسرائیل کو براہ راست فوجی امداد دینے یا اس بارےسوچنے سے خبردار کردیا

(ویب ڈیسک)  روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ   امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی خبردار رہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید غیر مستحکم کرسکتی ہے، ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز بات سامنے آئی تھی کہ   امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہو جائے۔