ایرانی  نیوکلیئر تنصیبات پر امریکی حملے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ، ٹرمپ

ایرانی  نیوکلیئر تنصیبات پر امریکی حملے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ، ٹرمپ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  امریکا ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں  ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ایک بار پھر غیر مشروط سرینڈر کا مطالبہ دہرا دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج بھی ایران کیلئے یہی پیغام ہے کہ سرینڈر کردے۔

امریکی صدر نے کہا کہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران کی فضائی حدود پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔ آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے مگر اب بہت دیر ہوگئی ہے۔ ایران نے 2 ہفتے پہلے بات کیوں نہیں کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتہ اہم ہے ہوسکتا ہے  اس سے پہلے ہی بڑی کارروائی ہو۔