ایران کا پاسداران انقلاب گروپ کتنی طاقت رکھتا ہے؟ حیران کن انکشافات

 ایران کا پاسداران انقلاب گروپ کتنی طاقت رکھتا ہے؟ حیران کن انکشافات

ویب ڈیسک: اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایران کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے، اب تک ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں جب کہ 24 اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، ان حملوں میں ایران کا پاسداران انقلاب گروپ پیش پیش ہے لیکن یہ گروپ کون ہے اور کتنا طاقتور ہے؟

ایرانی پاسداران انقلاب  گروپ
ایرانی پاسداران  انقلاب گروپ ( IRGC ) ایران کی سب سے طاقتور اور  بااثر تنظیموں میں سے ایک ہے اس گروپ کی اپنی زمینی، بحری اور فضائی افواج ہیں۔

  ایران کے پاسداران انقلاب کا قیام 1979 میں ایرانی انقلاب کے بعد نئے اسلامی نظام کے دفاع کے لیے عمل میں لایا گیاجس کے بعد سے ہی یہ گروپ  ایک متبادل فوجی قوت کے طور پر ایران کی باقاعدہ فوج کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایرانی پاسداران  انقلاب گروپ ( IRGC )  کے پاس کتنے فوجی ہیں اور ذمہ داری کیا ہے؟
  ایران کے پاسداران انقلاب کے  پاس ایک لاکھ 90 ہزار گارڈز اور   6 لاکھ 10 ہزار فعال فوجی موجود ہیں،  یہ گروپ ایران کے بیلسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کا نگران ہے، ساتھ ہی   ایران میں داخلی سلامتی کا ذمہ دار بھی  ہے۔

  ایران کا پاسداران انقلاب  ایرانی حکومت یا صدر  کے بجائے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو جوابدہ ہے،  آج یہ گروپ  اتحادی حکومتوں اور  پراکسی گروپوں کو رقم،  اسلحہ ، تربیت ، مشاورت اور ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے۔

اب  اسرائیلی حملوں نے اس گروپ کی اعلیٰ قیادت کو شہید کرکے اس تنظیم کو شدید دھچکا دیا ہےکیوں کہ اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی ، انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق سمیت  جنرل محسن باقری شہید ہو گئے ہیں۔